پشاور کیلئے کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کیلئے حوصلہ افزائی ایوارڈ
پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی حکومت کی جانب سے پشاور کیلئے کارہائے نمایاں کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے فخر پشاورایوارڈ کاانعقاد ‘ایواڈ تین کیٹیگریز ‘ لیجند ‘ چیمپئن اور یوتھ میں دئیے گئے ‘ قمرزمان ‘ جہانگیر خان ‘ جان شیر خان ‘عمر گل‘ خیال محمد‘ نجیب اللہ انجم ‘ رشید ناز ‘ سید رحمان شینو‘ اعجاز میر‘ معاذ اللہ ‘ امجد عزیز ملک‘ اسماعیل شاہد ‘ سمیت 75افراد کو فخر پشاورایوارڈ سے نوازا گیا ‘ پشاورکیلئے کارہائے نمایاں کرنے والوں کیلئے ضلعی حکومت ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی کاوشییں قابل ستائش ہے‘ وزیر اطلاعات شاہ فرمان‘ ایوارڈ کا انعقاد ہر سال کیاجائیگا ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ‘ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے پشاورکے لیے کارہائے نمایا ں کرنے والوں کیااعزاز میں فخر پشاور ایوارڈ کاانعقاد نشترہال پشاورمیں کیا گیا جس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان‘ وزیر جنگلات سید اشتیاق ارمڑ ‘ ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان ‘ ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ‘ ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم‘ ناظم ٹاؤن ٹو فریداللہ ‘ کلچرکمیٹی کے چیئرمین میناخان آفریدی ‘ وائس چیئرمین وسیم اکرم‘ ممبرعالمزیب صافی ‘ ضلع کونسل پشاورکے ممبران‘ ڈائریکٹر کلچر ‘ ڈی جی سپورٹس اورکثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی تقریب میں تین کیٹیگری کے تحت جن میں لیجند‘ چیمپئن اوریوتھ شامل ہیں ایوارڈزقمرزمان ‘ جہانگیر خان‘ جان شیر خان‘عمر گل‘ معاذ اللہ ‘ امجد عزیز ملک‘ سید رحمان شینو‘ اسماعیل شاہد‘ اعجازمیر‘ ہمایون خان‘ اعجاز خان‘راشد جدون‘ سید گیلانی ‘محمد علی ‘ ذکی رحمان‘ فخر زمان‘ بشری فرخ‘ ڈاکٹر نجیب تبسم‘ نجیب اللہ انجم ‘ خیال محمد ‘ استاد نذیر گل ‘رشید ناز‘ ولایت استاد ‘ بشری اعجاز‘ قاضی صلاح الدین ‘لال سید ‘قاضی محمد آصف ‘ ارشد خان‘ عبدالرحیم‘ زیک آفریدی‘ عرفان خان ‘ گل پانڑہ ‘لیلی خان‘ ستارہ یونس‘محمد شعیب‘ ‘ناصر علی سید‘ نذر محمد ‘ عزیز اعجاز‘ مشتاق شباب‘ حناطارق ‘سفر علی ‘ریاض احمد‘ نوشابہ ‘ وگمہ‘ خالد خٹک ‘ محمد شاہ‘ عمران سلطان‘ زاہد خان ‘ مراد علی ‘ شاہد حسین ‘ گوہرزمان‘ منصو رزمان‘ یاسر حمید‘ عظمی یوسف ‘ محمد رضوان‘ علی ساجد‘ مریم نسیم ‘ زینب‘ عنایت اللہ ‘فہد خواجہ‘لائبہ اعجاز ‘ کائنات ملک‘ اقصی حسین اور عیسی ظہیر کو دئیے گئے ایوارڈز حدف آج سپورٹس ‘ کلچر‘ موسیقی اورسماجی خدمات پر دئیے گئے اس موقع پر شائقین کیلئے موسیقی ‘ طنزومزاح اورخاکے پیش کئے گئے جس سے شائقین محظوظ ہوتے رہے ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے فخر پشاور کے کامیاب انعقاد پر کمیٹی کنے چیئرمین ‘ وائس چیئرمین اورممبران کو خراج تحسین پیش کیا ‘ ضلع ناظم نے کہاکہ پشاورکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاورکیلئے کارہائے نمایاں کرنے والوں کے اعزاز میں دئیے جارہے ہیں انہوں نے عوامی حلقوں کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت اور پذیرائی پر عوام کا شکری اداکیااوراعلان کیا کہ فخر پشاورایوارڈز ضلعی حکومت کی جانب سے ہرسال دئیے جائینگے ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعا ت شاہ فرمان نے پروگرام کے کامیاب انعقاد اور ضلع ناظم کی خصوصی کاوشوں پر انکوخراج تحسین پیش کیا اور داد دی انہو ں نے کہاکہ پشاور کے لئے کارہائے نمایاں کرنے والوں کے اعزازمیں اپنی نوعیت کی منفرد ایوارڈز کو تبدیلی قرار دیتے ہوئے صوبے کے دیگر اضلاع کے لوگوں کیلےئے انکے شہروں میں ایوار ڈ ز دئیے جائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف تبدبلی کے منشور کوعملی جامہ پہنارہی ہے اورعوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائینگے انہوں نے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے مبارکباد دی ۔