گورنر سندھ کا ایک بار پھر بلدیاتی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ

گورنر سندھ کا ایک بار پھر بلدیاتی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ نے ایک بار پھر ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے  سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر  دستخط کا امکان نہیں ہے، سندھ حکومت نے گورنر کے اعتراضات کے بعد بل میں مزید ترمیم کی تھی،ترمیم کے بعد 14دسمبر کو یہ ترمیمی بل گورنر سندھ کو دستخط کے لیے دوبارہ موصول ہوا تھا، تاہم گورنر سندھ کے ذرائع کا کہا تھا کہ اس بل پر تمام اپوزیشن اور سندھ کی دیگر جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں،بلدیاتی حکومت سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے پروبیشنری افسران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ فیصلے مقامی لوگوں، کمیونٹیزکی ضرورت کے مطابق کیے جا سکیں،انھوں نے کہا اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے لوکل باڈیز اپنے علاقے اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ موثر طریقے سے کام کر سکتی ہیں۔
گورنرسندھ

مزید :

صفحہ اول -