اسلامک بینکنگ ہی دنیاکومعاشی کرائسزسے بچاسکتے ہیں،ڈاکٹرحسن صہیب مراد
لاہور ( پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ کے تحت مقامی ہوٹل میں اسلامک بینکنگ اوراقتصادی نظام پرگلوبل فورم کاانعقادکیاگیا جس میں پاکستان سمیت دنیابھرسے اسلامی سکالرزنے موضوع کی مناسبت سے اظہارخیال کیا۔مقررین میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نامور ماہرین اقتصا دیات ، سکالرز اور ریسرچرز، جن میں یو ایم ٹی ریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب مراد ، اسٹیٹ مینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر مسٹر سعید احمد ، ڈایریکٹر آئی آئی بی یو ایم ٹی محمود شاہ خان ، شیخ مفتی محمد تقی ، شیخ ناظم صالح الیعقوبی(بحرین)، شیخ عسام محمد اسحاق(بحرین) ، مسٹر سہیل زبیری (یو اے ای)، مفتی افتخار بیگ( شریہ ایڈوائزر - الائڈ بنک) ، مسٹر رضوان عطا( گروپ ہیڈ، بنک الفلاح اسلامک ) ،مسٹر محمد ایوب (ڈائریکٹر ، آر سی آئی بی، اسلام آباد) نے سیرحاصل گفتگوکی۔گلوبل فورم کے مقررین نے متفقہ طورپر اس بات پرزوردیا کہ دنیا تیزی کے ساتھ بڑے معاشی بحرن کی طرف بڑھتی چلی جارہی ہے جس سے مظبوط سے مظبوط معیشتیں بھی نہیں بچ سکیں گی اوربحران سے بچنے کاصرف ایک ہی راستہ ہے کہ سودی بینکاری کی نظام کی جگہ اسلامی بینکاری کوفروغ دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی کامعاشی نظام ہی دنیاسے غربت ،بے روزگاری اورخودکشیوں کوختم کرکے معاشرے میں امن وسکون اورخوشحالی لاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ سودسے پاک اسلامی بینکاری تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کررہی ہے،سٹیٹ بینک تمام بینکوں کی حقیقی معنوں میں اسلامائزیشن کاوعدہ جلد سے جلد پوراکرے۔ریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادنے کہا کہ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ کے تحت مستقبل کے بہترین سکالرز،ریسرچرز اوربینکرزکوتیارکیاجارہاہے،اسلامک بینکنگ اینڈفائنانس میں ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں کاکیریئر بہت روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ یوایم ٹی ہرسال اسلامک بینکگ اورفائنانس پربین الاقوامی نوعیت کی کانفرنس منعقدکرے گی۔سٹیٹ بینک کے ڈپٹی چیئرمین سعیداحمدنے کہا کہ ہم بہت محنت کررہے ہیں اورموجودہ بینک قوانین میں ترمیم لانے کے لیے تیزی سے کام کررہے ہیں، پاکستان میں صرف سود سے پاک اسلامک بینکارہی اقتصادی مسائل کاواحدحل ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک میں اسلامک بینکوں کی مزیدبرانچزکھولنے کے لیے تمام بینکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔