اجتماعی بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان بری
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ زیب چیمہ نے اجتماعی بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان قمر زمان، امیر محمد اور محمد عمر کو بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت شروع کی توملزموں نے بریت کی درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس تفتیش میں انہیں بے گناہ قراردیاجاچکا ہے ،وہ اجتماعی بداخلاقی میں ملوث نہیں ہیں،ملزموں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں بری کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزموں قمر زمان، امیر محمد اور محمد عمر کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ،عدالت میں جمع کرائے گئی پولیس رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ سمیت 5ملزمان کو اجتماعی بداخلاقی کیس میں گناہ گار قراردیاگیا ہے۔