وفاقی حکومت نے 6ماہ میں 2ارب 31کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا : اقتصدی امور ڈویژن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی امور ڈویژن کاکہناہے وفاقی حکومت نے گزشتہ 6 ماہ میں 2 ارب 31 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا۔اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق حکومت نے دسمبر میں 42 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا۔وفاقی حکومت کو جولائی سے دسمبر تک 15 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس ملیں جبکہ چین سے 83 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 33کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے27کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں سے 49 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا۔
اقتصادی امورڈویژن