اٖفغانستان میں گزشتہ شب ہونے والے ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملےسے 40سے زائد افراد ہلاک،چاروں حملہ آور بھی مار دئیے گئے

اٖفغانستان میں گزشتہ شب ہونے والے ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملےسے 40سے زائد ...
اٖفغانستان میں گزشتہ شب ہونے والے ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملےسے 40سے زائد افراد ہلاک،چاروں حملہ آور بھی مار دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے دارا لحکومت کابل میں گزشتہ شب ہونے والے ہوٹل پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں چالیس سے زائد افرادہلا ک ہو چکے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز نے تیر ہ گھنٹے سے زائد کارروائی کے بعد چاروں حملہ آوروں کوہلاک کردیا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس حملے میں غیر ملکی بھی ہلاک ہوئے جبکہ اس حملے میں 150کے قریب افراد کووہاں سے باحفاظت نکالا گیا جس میں 41غیر ملکی شہری شامل ہیں۔
یوکرائن وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حملے میں اپنے ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ،جبکہ افغان حکومت نے اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا۔
رائٹرز کے مطابق اس ہوٹل میں کانفرنس کی غرض سے شرکت میں آئے ہوئے عبدالرحمان ناصری کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں آرمی کی وردیوں میں ملبوس چار افراد داخل ہوئے تھے ،جوپشتو زبان میں کہ رہے تھے کہ کوئی اچھا ہے یابرا کسی کو بھی نہیں چھوڑنا سب کو مار دو۔
اس سے قبل طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ،طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اس ہوٹل میں حملے کا ارادہ جمعرات کو تھا لیکن ہم نے یہ ارادہ ترک کردیا تھا کیونکہ وہاں شادی کی تقریب تھی جس میں عام شہریوں کی ہلاکت کاخدشہ تھا۔
افغان فورسز کو اس دہشت گردانہ کارروائی پر قابوپانے کے تیرہ سے زائد گھنٹے لگے ،جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ 2014کے بعد سے نیٹو اور امریکی افواج نے اپنے آپریشنزکو ختم کیا ہوا ہے اور دوسری طرف داعش کااثرورسوخ بھی اس علاقے میں بڑھ چکا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ لوگوں نے وہاں اپنی مد د کے تحت عمار ت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔