پشاور پولیس کے کمانڈوز کا ایکشن، خودکش حملے سمیت کئی خطرناک منصوبے ناکام بنادیئے

پشاور پولیس کے کمانڈوز کا ایکشن، خودکش حملے سمیت کئی خطرناک منصوبے ناکام ...
پشاور پولیس کے کمانڈوز کا ایکشن، خودکش حملے سمیت کئی خطرناک منصوبے ناکام بنادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور پولیس کے کمانڈو دستوں نے کامیاب ایکشن کرتے ہوئے ہولناک تباہی پھیلانے کے کئی خطرناک منصوبوں کو ناکام بنانے کے علاوہ ایک خودکش حملے کا منصوبہ بھی ناکام بنا کر بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مادہ‘ ایک سو سے زائد دستی بم‘ بارودی سرنگیں‘ ایک خودکش جیکٹ اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سی سی پی او پشاور قاضی جمیل الرحمٰن اور ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صاحبزادہ سجاد احمد‘ ایس پی طارق حبیب‘ ایس پی وسیم ریاض‘ ایس پی شفیع اللہ خان گنڈاپور اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر رورل سرکل یاسین خان کی قیادت میں پولیس کے کمانڈو دستوں کی طرف سے پشاور کے دیہی و شہری علاقوں میں ناکہ بندیاں کر کے اور خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مار کر دھماکہ خیز مادہ‘ پانچ طاقتور بم‘ 115دستی بم‘ تین بارودی سرنگیں‘ 620ڈائنامیٹ بم‘ 18راکٹ شیلز‘ ایک ہزار کلاشنکوفیں‘ 60کالا کوفیں‘ 450رائفلیں‘ ایک ہزار شاٹ گنز‘ چھ ہزار پستول‘ پانچ راکٹ لانچرز‘ اٹھارہ راکٹ بوسٹرز‘ چودہ فیوز بوسٹرز‘ چھ لاکھ چالیس ہزار کارتوس اور ایک خود کش جیکٹ برآمد کر کے ہولناک تباہی پھیلانے کے کئی خطرناک منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔