کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں ‘ آمنہ ملک

کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں ‘ آمنہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آئی این پی ) اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں سفارش یا گروہ بندی کے ذریعے ڈراموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتی۔ لاہور میں ایک ٹی وی ڈرامہ کی ریکارڈنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آمنہ ملک نے کہا کہ ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ڈراموں کے ذریعے فنکار اپنی فطری صلاحیت کو بخوبی اجاگر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں نے اب فلموں کی جگہ لے لی ہے جن میں مختصر دورانیہ میں وہ سب کچھ بیان ہو جاتا ہے جو فلموں میں ممکن نہیں۔

مزید :

کلچر -