ملاقات کیلئے قندیل بلوچ نے خواہش ظاہر کی: مفتی عبدالقوی، مفتی صاحب نے مجھے فون کر کے بلایا: قندیل بلوچ

ملاقات کیلئے قندیل بلوچ نے خواہش ظاہر کی: مفتی عبدالقوی، مفتی صاحب نے مجھے ...
ملاقات کیلئے قندیل بلوچ نے خواہش ظاہر کی: مفتی عبدالقوی، مفتی صاحب نے مجھے فون کر کے بلایا: قندیل بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سکالر مفتی عبد القوی کی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں منظر عام پر آگئیں۔ ان سلفیوں کے سامنے آنے کے بعد فریقین ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں کہ انہوں(ایک دوسرے) نے ملاقات کیلئے بلایا تھا۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ قندیل بلوچ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ رمضان کے سارے روزے رکھے گی اس کے علاوہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتی تھی ۔ میں پی ٹی آئی علما ونگ کا صدر ہوں ملاقات کیلئے اس نے مجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی جس پر میں نے ان کو ہوٹل میں بلایا ۔ ہوٹل کی لابی میں ہی ہماری ملاقات ہوئی وہیں ہم نے افطاری بھی کی ۔اس نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ کچھ تصاویر بنوانا چاہتی ہوں ۔میں نے اس کی اجازت دیدی۔دوسری طرف اداکارہ و ماڈل قندیل نے ان کی باتوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے مفتی صاحب نے بلایا ۔انہوں نے مجھے کہا کہ میں رمضان کے چاند سے پہلے آپکو دیکھنا چاہتا ہوں۔ ان کی خواہش پر ان سے ملاقات کی۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ مفتیوں کے قندیل بلوچ ہیں جس کا انہوں نے برا نہیں منایا۔

مزید :

تفریح -