کراچی:معروف شاعر پروفیسر منظور ایوبی کو سپرد خاک کردیا گیا

کراچی:معروف شاعر پروفیسر منظور ایوبی کو سپرد خاک کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف شاعر منظور ایوبی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی،جس میں شعراء کرام اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔پروفیسر منظر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔منظر ایوبی 4 اگست 1932 کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے بریلی ڈویژن میں ضلع بدایوں کے علاقے روہیل کھنڈ میں پیدا ہوئے۔مرحوم منظر ایوبی نے 1950 میں بدایوں میں ہی انٹرمیڈیٹ کیا، اسی سال 24 اپریل کو ان کی حبیبہ خاتون سے شادی ہوئی جس کے بعد اسی برس 3 مئی کو وہ ہجرت کر کے پاکستان آگئے۔منظر ایوبی نے جامعہ پنجاب سے ادیب فاضل کی سند حاصل کی جبکہ ایم اے اردو جامعہ کراچی سے کیا۔انہوں نے 1950 تا 1961 وزارتِ عمال میں ملازمت کی جبکہ 1961 سے 1994 تک تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔منظر ایوبی نے اردو شاعری اور نثر گوئی کا آغاز 1946 میں ہی کر دیا تھا، ان کی تصانیف اور شعری مجموعوں میں تکلم، مزاج، چڑھتا چاند ابھرتا سورج، نئی پرانی آوازیں کے علاوہ متعدد کتابیں شامل ہیں۔منظر ایوبی مرحوم نے 5 بیٹیاں اور 4 بیٹے سوگواران میں چھوڑے ہیں۔