پنجاب پولیس کے جوان ہمارا فخر و غرور ہیں
شکر ہے اللہ پاک کا عید قربان بھی بخیر و عافیت پرامن اختتام پذیر ہو گئی اور یقینا خوشی کی خبر ہے کہ عید قربان کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور عید قربان پہ ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنے پر ملک بھر کی پولیس کو مبارکباد اور محبت بھرا سلام پیش کرتے ہیں اور ہم پنجاب سے تعلق رکھنے والے ہیں اس لئے ہم خاص کر پنجاب پولیس کو سلام محبت پیش کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔ پنجاب پولیس ہم پاکستانیوں سمیت تمام پنجابیوں کا فخر ہے غرور ہے ہم سب کو پنجاب پولیس پہ مان ہے۔ جس طرح سے پاک فوج کے بہادر جوان سرحدوں پہ دن رات پاکستانی عوام کی حفاظت کرتے ہیں بالکل ویسے ہی پولیس دن رات جاگ کے پاکستانی عوام کی حفاظت کرتی ہے، پنجاب کی حفاظت کی ذمہ داری جس پولیس فورس پہ ہے اسے پنجاب پولیس کہا جاتا ہے، اس کے جوان دن دیکھتے ہیں نہ رات بس عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں اور اگر کہیں جرم ہو جائے تو ملزم کتنا بھی شاطر ہو عیار و مکار ہو پولیس کی پکڑ سے بچ نہیں پاتا۔اس دفعہ بھی عید قربان کے موقع پہ ملک بھر میں بھی امن رہا، پولیس نماز عید سے لیکر عید کے تیسرے دن تک اپنی ڈیوٹی میں مصروف رہی، عوام قربانی کرتے رہے لیکن پولیس کے جوان دن رات قربانی کرنے والوں کی حفاظت میں مصروف رہے۔ لیکن یہ سن کے بے حد افسوس ہوتا ہے کہ پنجاب پولیس کے جوان ہر قسم کی سہولتوں سے محروم ہیں اور یقینا یہ حیرت کی بات ہے اور انتہائی تشویشناک بھی، اسی صورتحال کے مدنظر ہماری وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے گزارش ہے کہ پنجاب پولیس کے جوانوں کے مسائل حل کریں۔ عام پولیس اہلکاروں کا خیال ہے اور انہیں پوری امید ہے کہ وزیراعلی پنجاب پولیس جوانوں کے مسائل کو حل کرینگی اور انہیں بھرپور مراعات بھی دینگی اور عید قربان پہ امن قائم رکھنے پہ پنجاب پولیس کے جوانوں کو نقد انعام و تعریفی اسناد سے بھی نوازیں گی۔تو اسی نیک خواہش کے ساتھ اجازت آپ سے ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔