قومی اسمبلی، بجٹ غیر قانونی دستاویزات، حکومت نے خود اپنے لئے کھڈا کھودا: عمر ایوب
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بجٹ کو غیر قانونی دستاویزات قرار دے دیاقومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انتخابات میں مہم نہیں چلائی مگر آج بھی پولیس پیچھے لگی ہے، ہمارے خلاف متعدد جھوٹی ایف آئی آرز درج کی گئیں، ہمارے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات درج کرائے گئے۔عمرایوب نے کہا کہ ہمارے وکلا اور ساتھیوں نے صرف اپنے فارم جمع کرائے، کسی کو انتخابی نشان چینک، کسی کو میز کسی کو باجا اور کسی کو بینگن ملا، عوام نے ہمارے انتخابی نشان ڈھونڈے اور فارم 45 کیاصلی ہیروز آج یہاں ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس بجٹ کی کہانی ووٹ کو عزت دو سے شروع ہوئی تھی، ہمارا ووٹ کا مینڈیٹ چرایا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ملک کو مشکل سے نکالا، بانی پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مجھے اپوزیشن لیڈر بنایا، عمرایوب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے صاف بتایا کہ دوسرے سٹیک ہولڈرز سے بات کریں، حکومت نے بجٹ میں خود اپنے لئے کھڈا کھودا ہے، یہ بجٹ اکنامک ہٹ مین کے ذریعے بنایا گیا جو ملکی بنیادیں ہلانا چاہتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے معیشت کو غیر مستحکم کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک آئی ایم ایف پروگرام سے نکل کردوسرے کی طرف جا رہی ہے، یہ لوگ کھڈا کھود کر اس میں لیٹ گئے، اب کہتے ہیں ہمیں بچاؤ، یہ حکومت فارم47 کی پیداوار ہے، یہاں پر خود ساختہ فلاسفر بنے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، مذمت کرتے ہیں۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ احسن اقبال جیسے وزیر خود کو ارسطو سمجھتے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوازشریف اور شہباز شریف کی تعریفیں کرتے تھے، ان کے والد کو نوازشریف نے اسپیکر بنایا تھا، انہیں اپوزیشن لیڈر بنا ہی لیا ہے تو ماضی میں جھانکیں،یہ نو مئی کی مذمت کرتے ہیں تو ہم ویلکم کرتے ہیں،اگر فوج تمہاری ہے تو نو مئی کی معافی مانگو، ملک تمہارا ہے تو آئی ایم ایف کو لکھے خط پر معافی مانگو۔ قومی اسمبلی میں عمر ایوب نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی جس کے جوا ب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ قائد حزب اختلاف کے ماضی کے جھروکوں میں بھی جھانکا جائے۔ انہوں نے شیر، بلا، سائیکل پر انتخابات میں حصہ لیا، پرویز مشرف اور شوکت عزیز کے ساتھ رہے، ان کے والد کو میاں نوازشریف نے سپیکر اور قائد حزب اختلاف بنایا، ہمیں اپنے ماضی کو بھولنا نہیں چاہئے، اس سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔، اس ملک کی تاریخ میں ون مین ون ووٹ کا حق ایوب خان نے چھینا، کروڑوں لوگوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا گیا۔
عمر ایوب