’’ مجھے انکار کیوں کیا ‘‘ شہری نے سروس سٹیشن کے ملازم کو گولی مار دی

’’ مجھے انکار کیوں کیا ‘‘ شہری نے سروس سٹیشن کے ملازم کو گولی مار دی
’’ مجھے انکار کیوں کیا ‘‘ شہری نے سروس سٹیشن کے ملازم کو گولی مار دی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( آئی این پی)قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں مبینہ طور پرموٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار پر سروس اسٹیشن کے ملازم کو گولی ماردی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی جس کے مطابق ملک علی حسنین ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل دھلوانے کے لئے سروس اسٹیشن گیا، سروس اسٹیشن ملازم یونس نے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔اسی دوران ملزم نے طیش میں آکر پستول نکالا اور ملازم کو گولی ماردی ۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے یونس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، کلوزسرکٹ فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔