مردہ گوشت فروخت کرنیوالے قصابوں کیخلاف سخت کارروائی کیجائے، واحد کاشمیری

مردہ گوشت فروخت کرنیوالے قصابوں کیخلاف سخت کارروائی کیجائے، واحد کاشمیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین واحد کا شمیری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سوئی ہوئی تھی اور ہم بار بار چلا چلا کر کہ رہے تھے کہ ان حرام مردہ اور مکروہ گوشت کا کاروبار کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اب پنجاب حکومت جاگی ہے مگر اب تک انگریز دور حکومت کے قانون پر عمل ہو رہا ہے ۔اس مکروہ گوشت کو فروخت کرنے والوں کو جب گرفتارکیاجاتا تو دوسرے روز ہی وہ ضمانت پر رہا ہو جاتے ہیں اس جرم کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو چاہیے کہ ان مجرموں کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرے اور ان سے پوچھ گچھ کر کے ہوٹل والوں کی نشاندہی کریں جو کہ اس کالے کاروبار میں ملوث ہیں ۔ان ہوٹل والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ گوشت بیچنے والا قصائی جس ہوٹل کو گوشت فروخت کرتا ہے اسے وہ رسید مہیاء کرے اور ہوٹل کے مالک پر بھی لازم ہے کہ قصائی سے گوشت خریدنے کی رسید لازمی لے ۔








اس سے کالی بھیڑوں کی نشاندہی ہو جائے گی اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ہم سے براہ راست مذاکرات کرے اور ہم اس گھناونے جرم کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں۔