عالمی تجارتی نمائش ”آٹو میکی نیکا“ میں شرکت کےلئے 25 نومبر 2014ءتک درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ”آٹو میکی نیکا“ میں شرکت کےلئے 25 نومبر 2014ءتک درخواستیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہونےوالی عالمی تجارتی نمائش ”آٹو میکی نیکا“ میں شرکت کےلئے 25 نومبر 2014ءتک درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش میں گاڑیوں کے مختلف حصے اور پرزے ‘ الیکٹرونکس ،سسٹمز اسیسریز اور ٹیوننگ ‘ مرمت و دیکھ بھال ‘ سروس‘ اسٹیشن و کارواش، آئی ٹی اور مینجمنٹ کی مصنوعات و آلات تیار و برآمد کرنیوالے ادارے شرکت کے ذریعے ملکی برآمدات کو فروغ دے سکتے ہیں ۔عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 9تا 12 اپریل 2015ءکو استنبول میں ہوگا۔

مزید :

کامرس -