پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانیوالے لوگوں کی کمی ہے: فضل الرحمن

      پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانیوالے لوگوں کی کمی ہے: فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) سربراہ جمعیت علما اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے مسلسل احتجاجی کالز کے باعث احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی، پی ٹی آئی میں موثر حکمت عملی بنا نے والے لوگ نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے24 نومبر کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں، پی ٹی آئی کوپکا ہاتھ ڈالنا چاہیے، تحریک انصاف کوجلسے، مظاہروں کا حق ہے، ہم مکمل طور پر پرامن چودہ ملین مارچ کرچکے ہیں، تحریک انصاف کوحکمت عملی بہترکرنے کی ضرورت ہے، سیا سی جماعتوں کے آپس میں اختلاف ہوتے ہیں، ہماری پی ٹی آئی کیساتھ تلخی تھی اسے اعتدال میں لانے کیلئے کامیاب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی سے تلخیوں سے ہم نرمی کی طرف آر ہے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا پاکستان میں نائن الیون کے بعد دہشت گردی بڑھی، پاکستان نے امریکہ کواڈے دیئے تھے، پرویزمشرف اس وقت کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے، وہ امریکہ کی نظرمیں مقبول ہونا چاہتے تھے، اس کے بعد آج تک اس دہشت گردی کی جنگ سے ہماری جان نہیں چھوٹ رہی، بیس سال سے ہم یہ جنگ لڑ رہے ہیں۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -