گرفتاری کا خوف، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے کہاں پناہ لے لی ؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

گرفتاری کا خوف، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے کہاں پناہ لے لی ؟ نجی ٹی وی ...
گرفتاری کا خوف، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے کہاں پناہ لے لی ؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کے گھر پناہ لے لی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  تحریک عدم اعتماد کے حامی ارکان اسمبلی جن کی تعداد 35 ہے نے رات سپیکر اسمبلی کے گھر گزاری ، ظہور بلیدی کے مطابق 4 ارکان تاحال غائب  ہیں جن سے رابطہ نہیں ہو پارہا ۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روز پیش کی گئی تھی ، 33 ارکان اسمبلی نے تحریک کی حمایت کی تھی جس پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہوگی ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا کہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں سب ہی پر اعتماد نظر آتے ہیں ، حقائق ووٹنگ کے وقت سامنے آتے ہیں ۔