قصور،2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، سرکاری اسلحہ چھینکر فرار ،اہلکار زخمی

قصور،2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، سرکاری اسلحہ چھینکر فرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ)قصور کے نواح میں قتل ،ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث پولیس کے زیر حراست بدنام زمانہ دو ڈاکو عبدالغفار عرف جباری اور ممتاز عرف بھولی کے ساتھیوں نے پولیس وین کو اسلحہ کے زور پر روک کردھاوا بول دیا اور دونوں ڈاکوؤں کو پولیس سے چھین لینے کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو زخمی کرکے ان سے سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا اور ایک راہگیر سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر کوٹ رادھا کشن روڈ سے راجہ جنگ کی طرف فرار ہوگئے۔ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کو وائرلیس پر ڈاکوؤں کی فراری کا پیغام ملا تو انہوں نے ضلع بھر کی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا۔راجہ جنگ پولیس نے رائیونڈ روڈ پر ناکہ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ملزموں کی فائرنگ کی زد میں آکر دونوں ڈاکو عبدالغفار عرف جباری اورممتاز عرف بھولی اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے اور ملزموں کو چھیننے والے ڈاکوؤں کے ساتھی اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے

مزید :

علاقائی -