ایمریٹس اسکائی نے فارما کارگو کیلئے نئی سہولت کا اعلان کردیا

ایمریٹس اسکائی نے فارما کارگو کیلئے نئی سہولت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایمریٹس اسکائی کارگو نے خصوصی طور پر بروقت اور محفوظ ٹرانسپورٹ کے ذریعے درجہ حرارت کے حوالے سے حساس ادویات کی شپمنٹس کے لئے ایمریٹس اسکائی فارما کے نام سے الگ ادارہ قائم کیا ہے۔ اس نئے ادارے کا افتتاح ایمریٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے دبئی ایئرپورٹ پر کیا ۔ ایمریٹس کارگو کے ڈیویڑنل سینئر وائس پریذیڈنٹ نبیل سلطان نے کہا، 'جن چیزوں کو ہم ٹرانسپورٹ کرتے ہیں ان میں فارماسیوٹیکل انتہائی اہم مصنوعات ہیں کیونکہ یہ لوگوں کی زندگیوں اور دنیا بھر میں اہمیت کی حامل ہیں۔ 'انہوں نے کہا، 'عالمی فضائی کارگو انڈسٹری میں ایک رہنما کے طور پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ صرف ہمارے لئے اہم نہیں کہ فارما مصنوعات کی نقل و حمل کے لئے جدید ترین کول چین سہولیات ہوں بلکہ اس میں بھی آگے بڑھ کر اپنے آپریشنز میں بہترین بین الاقوامی معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ہمارے صارفین اس بات پر آسانی سے اطمینان کرسکتے ہیں کہ ان کی انتہائی اہم اور درجہ حرارت کے اعتبار سے حساس مصنوعات کے ساتھ ایمریٹس اسکائی کارگو سے کاروبار اور گاہکوں کے لئے یہ ایک بہترین اور محفوظ انتخاب ہے۔ 'ایمریٹس اسکائی سینٹرل ٹرمینل دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 ہزار اسکوائر میٹر توسیع کے ساتھ نئی جگہ فارما سیوٹیکل کارگو کے لئے 4 ہزار اسکوائر میٹر کی سہولت پیش کرتا ہے۔ یہ درجہ حرارت سے کنٹرول شدہ علاقہ ہے جہاں درجہ حرارت 2 سے 8 ڈگری سیلسیس اور 15 ڈگری سے 25 ڈگری سیلسیس ہے۔ اس کے علاوہ خودکار یو ایل ڈی ہینڈلنگ سسٹم میں انفرادی جگہ کے لئے 88 درجہ حرارت ہے اور ان کی قبولیت اور ڈیلیوری ٹرک ڈاکس کے لئے 5 درجہ حرارت ہے۔