پی ٹی آئی کو دیاگیا وقت ختم،ڈی سی لاہور نے وارننگ جاری کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ جلسہ منتظمین جلسہ کے اختتامی اوقات کار پر عمل کریں،جلسہ ختم کرنے کا وقت چھ بجے تک تھا،جلسہ کو ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔