وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور کے چڑیا گھر پہنچ گئے، شیر دیکھے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور کے چڑیا گھر پہنچ گئے، شیر دیکھے
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور کے چڑیا گھر پہنچ گئے، شیر دیکھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کے ہمراہ لاہور کے چڑیا گھر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات سے تحفے میں ملنے والے شیر دیکھے۔
لاہور چڑیا گھر میں متحدہ عرب امارات سے تحفے میں موصول ہونے والے شیر اور چیتوں کی چڑیا گھر منتقلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر برائے وائلڈ لائف سبطین خان کی دعوت پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جہانگیر ترین، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری اور وزیرا علیٰ کے مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ سمیت پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے یو اے ای سے ملنے والے شیر اور چیتے بھی دیکھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے ، سب مل کر کام کر رہے ہیں ۔