موبائل فون کی سم انگھوٹے کے نشان پر ملے گی:وزیرداخلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ تیسری قوت پاکستان میں فرقہ واریت پیدا کرنا چاہتی ہے فرقہ وارانہ لڑائی ہی دشمنوں کا ایجنڈا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل سم کی خریداری کے وقت انگوٹھے کا نشان بھی لیا جائے گا اور ایک انٹرفیتھ کونسل بھی بنا رہے ہیں جس کے سات ممبر ہوں گے۔ رحمان ملک نے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر عید پر دشمنوں کو ناکام بنایا، عید کے موقع پر کتنے بم چلنے تھے یہ بھی عوام کے سامنے لاﺅں گاجبکہ عید کے موقع پر موبائل سروس سیکیورٹی کیلئے بند کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سالہا سال سے ہمارے پیچھے لگی ہوئی ہے، بلوچستان میں باہر سے اسلحہ لایا گیا تاہم حکومتی کوششوں سے بلوچستان میں بہتری آئی ہے۔