میگا کرپشن ، نیب کا ملزناکی اربوں کی جائیداددیں بلوچستان حکومت کے نام منتقلی کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ

میگا کرپشن ، نیب کا ملزناکی اربوں کی جائیداددیں بلوچستان حکومت کے نام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (این این آئی) میگا کرپشن کیس، نیب بلوچستان کا ملزمان کی اربوں روپے مالیت کی بنائی گئی جائیدادیں بلوچستان حکومت کے نام منتقلی کیلئے سندھ حکومت سے رابطہ، جائیدادوں کے ملکیتی حقوق کے ٹرانسفر کا عمل شروع ،دوران تفتیش ڈی ایچ اے کراچی میں ملزمان کے نام اربوں روپے کے بنگلوں او رپلاٹس کا انکشاف ہوا تھا۔ نیب نے متعلقہ جائیدادیں اپنے قبضہ میں لے لی تھیں، چیئرمین نیب کی ہدایت پر منتقلی کا عمل شروع کیا گیا۔نیب بلوچستان(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )
نے میگا کرپشن کیس میں دورانِ تفتیش ملزمان سے اربوں روپے کی بر آمد ہونے والی جائیدادوں کے ملکیتی حقوق بلوچستان حکومت کے نام منتقلی کے لئے سندھ حکومت سے رابطہ کر لیا ، جائیدادوں کے ملکیتی حقوق کے ٹرانسفر کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ، ریونیو آفس کراچی، ڈی ایچ اے کراچی و دیگر متعلقہ دفاتر ملزمان کی کرپشن سے بنائی گئی جائیدادیں بلوچستان حکومت کے نام فوری ٹرانسفر کے لئے سرگرم عمل ہو گئے۔بلوچستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈ ل میں دوران تفتیش سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی و دیگر ملزمان کے نام ڈی ایچ اے کراچی میں اربوں روپے کے بنگلوں او رپلاٹس کا انکشاف ہوا تھا ، بعد ازاں نیب نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ جائیدادیں اپنے قبضہ میں لے لی تھیں۔نیب بلوچستان نے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر متعلقہ جائیدادیں بلوچستان حکومت کے نام منتقل کرنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی۔ تفتیشی افسر نیب بلوچستان شیخ محمد شعیب کے ہمراہ حکومت بلوچستان کے نمائندگان نے حکومت سندھ سے اس سلسلے میں رابطہ کیا اور ریونیو آفس کراچی ، ڈی ایچ اے کراچی اور دیگر متعلقہ دفاتر کے افسران سے ملاقات کر کے جائیدادوں کے ملکیتی حقوق کے ٹرانسفر کا کام شروع کروا دیا ہے۔ اس سلسلے میں ریونیو آفس کراچی، ڈی ایچ اے کراچی اور دیگر متعلقہ دفاتر کو تمام امور جلد از جلد مکمل کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
میگا کرپشن کیس