پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، کے ایس ای-100 انڈیکس میں بڑا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے،کے ایس ای-100 انڈیکس میں 532.56 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 55.17 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، حصص کی مالیت میں 62ارب 79کروڑ 67لاکھ 6ہزار 618روپے کا اضافہ ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 532.56 پوائنٹس کے اضافے سے 78793.41 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری حجم بدھ کی نسبت 46فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 80کروڑ 42 لاکھ 61 ہزار 249 حصص کے سودے ہوئے اور کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 473 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا، جن میں 261 کے بھاؤ میں اضافہ، 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 74 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔