درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کیلئےدوبارہ کھول دیا گیا
حب (ڈیلی پاکستان آن لائن )درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ۔
ابتک نیوز کے مطابق12 نومبر کوہونے والے خودکش حملے کے 40روز بعد درگاہ شاہ نورانی کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور زائرین کو مکمل تلاشی کے بعد مزار پر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔ ایف سی کے جوان درگاہ کے اطراف سیکیورٹی پرتعینات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بم حملے کے بعد تمام مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور مستقبل کیلئے سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گی ۔یاد رہے12 نومبر کو درگاہ پر دھمال ڈالی جا رہی تھی کہ اس دوران ایک خودکش حملے میں خواتین سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔