ہزاروں شہری آن لائن فراڈ کا  شکار، انصاف کا حصول ناممکن  

  ہزاروں شہری آن لائن فراڈ کا  شکار، انصاف کا حصول ناممکن  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں  آن لائن فراڈ کے  ہزاروں کیسز  سامنے آرہے ہیں تاہم  ایف آئی اے، پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے دادرسی نہ ہونے کے برابر ہے۔  انکشاف ہوا کہ ایف آئی اے میں ہزاروں شکایات آتی ہیں لیکن بمشکل چند سو کا معاملہ ایف آئی آر  تک پہنچتا ہے۔آن لائن فراڈ کا نشانہ بننے والوں کو  انصاف ملنا اور  ازالہ ہونا تقریباً ناممکن نظر آتا ہے۔سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے اور  سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس وجیہ الدین احمد بھی آن لائن فراڈ کا شکار  ہونے والوں میں شامل ہیں۔احمد چنائے نے جیو نیوز کو بتایا کہ سی پی ایل سی کا سربراہ رہنیکے باوجود وہ ایک ماہ سے انصاف کے لیے بھاگ  رہے ہیں مگر کہیں داد رسی نہیں ہو رہی۔آئی ٹی ایکسپرٹ رانا شہزاد قیصر نے بتایا کہ ہیکرز شہریوں میں موجود لالچ کے عنصر کا فائدہ اٹھا کر لوٹتے ہیں، جلد دولت مند بننے کی خواہش انہیں ہیکرز کے لیے آسان شکار بناتی ہے۔

فراڈ 

مزید :

صفحہ اول -