پی یو اکیڈمک سٹافکے وفد کی جنرل مینجر سوئی گیس سے ملاقات

پی یو اکیڈمک سٹافکے وفد کی جنرل مینجر سوئی گیس سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے وفد نے جنرل مینجر سوئی گیس معین احمد سے تفصیلی ملاقات کی وفد میں آسا کے نائب صدور ڈاکٹر عابد حسین، چوہدری ڈاکٹر فہیم آفتاب ،سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین،ممبرایگزیکٹو عبدالجبار خان اور معروف سماجی و سیاسی راہنما راجہ منور شامل تھے آسا رہنماوں نے سوئی گیس حکام کو پنجاب یونیورسٹی سٹاف کالونی میں گیس کی قلت اور نئے میٹروں کی تنصیب میں تاخیر سے آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے سوئی گیس کو 479نئے میٹروں کے ڈمانڈ نوٹس گزشتہ 4سال سے جمع کروا رکھے ہیں تاہم ان کی تنصیب نہیں ہو سکی تھی جس کے باعث سٹاف کالونی میں گیس کی شدید قلت کا سامنا تھا ، جنرل مینجر سوئی گیس معین احمد نے فوری طور پر نئے میٹروں کی تنصیب کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ اور پنجاب یونیورسٹی میں گیس پریشر پورا کرنے کے بارے میں بھی ہدایت جاری کر دی ہیں۔