پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنا جان جوکھوں کاکام ہوگا، نوازشریف

پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنا جان جوکھوں کاکام ہوگا، نوازشریف
پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنا جان جوکھوں کاکام ہوگا، نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ جس کی 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی انھو ں نے یہاں کیا بنایا ہے؟کیا نیا خیبرپختونخوا یا نیا پاکستان بنایا گیا کوئی تبدیلی آئی؟یہاں پر کسی نے کچھ بنایا ہے تو وہ میں نے بنایا ہے، جن لوگوں نے بگاڑنا تھا وہ بگاڑ کر چلے گئے، پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنا جان جوکھوں کاکام ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے کہاکہ 2013میں انتخابی جلسے میں مانسہرہ آیا تھا،ان لوگوں نے آپ سے کتنا دور کردیا تھا،کبھی جیل میں ، کبھی لندن، آج 10سال بعد آپ کے درمیان ہوں،آج یہاں وزیراعظم بننے نہیں الیکشن لڑنے آ یا ہوں،آپ مجھے ووٹ دیں گے یا نہیں؟

ان کاکہناتھا کہ جس کی 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی انھوں نے یہاں کیا بنایا ہے؟کیا نیا خیبرپختونخوا یا نیا پاکستان بنایا گیا کوئی تبدیلی آئی؟یہاں پر کسی نے کچھ بنایا ہے تو وہ میں نے بنایا ہے، موٹروے جاکر دیکھ لیں،اگر 5جج مجھے نہ ہٹاتے تو مانسہرہ میں خوبصورت ایئرپورٹ اور میٹرو بس ہوتی۔

قائد ن لیگ کا کہناتھا کہ گزشتہ حکومت نے موٹروے کو سکھر سے آگے نہیں بڑھایا،ہماری حکومت کو مدت پوری کرنے دی گئی ہوتی تو اگلی حکومت بھی ہماری ہوتی،لوگوں کو روزگار دیاسستی گیس فراہم کی،ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور سستی بجلی فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے بگاڑنا تھا وہ بگاڑ کر چلے گئے، پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنا جان جوکھوں کاکام ہوگا۔

ان کاکہناتھا کہ بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیا تھا،ہم نے ڈالر کو 104روپے پر باندھ رکھا تھا آج کنٹرول نہیں ہو رہا،آج ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں،ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ان ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کردیا۔

میاں نواز شریف نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بہت اچھے ساتھی ہیں،خیبرپختونخوا والوں آپ نے اس جھوٹے شخص کو ووٹ دیاتھا،خیبرپختونخوا والوں آپ بھی اس جھوٹے شخص کے جھانسے میں آ گئے،اب خیبرپختونخوا کو سنوارنے کا وقت ا ٓ گیا ہے ،ملک کی دوبارہ تعمیر کرنا ہوگی،پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پرلانا آسان کام نہیں۔