”اگر ٹرمپ نے کھڑے ہوکر یہ بات کردی تو بھارت کی ساری کوششیں ناکام ہوجائیں گی“، حسن عسکری کا دعویٰ

”اگر ٹرمپ نے کھڑے ہوکر یہ بات کردی تو بھارت کی ساری کوششیں ناکام ہوجائیں ...
”اگر ٹرمپ نے کھڑے ہوکر یہ بات کردی تو بھارت کی ساری کوششیں ناکام ہوجائیں گی“، حسن عسکری کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ اگرامریکی صدرنے ملاقات کے بعد کہہ دیا کہ ہم پاکستان سے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں توبھارت کی ساری کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔
دنیانیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ جب وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر کھڑا ہوکر یہ بات کردے گا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ یہ کہہ دیں گے تو پھر اس کالامحالہ ساری دنیا پر مثبت اثر پڑ ے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات اور جوبھی ہم کودنیا سے کرنے ہیں ۔ وہ اس وقت گرے لسٹ میں پھنسے ہوئے ہیں ، اگر اس وقت اچھابیانیہ سامنے آگیا توبھارت کی جانب سے کی جانیوالی تمام کوششیں جو اس نے پاکستان کونیچا دکھانے کیلئے اس وقت تک کی ہیں وہ ختم ہوجائیں گی ۔ اس کے بعد پاکستان کی قیادت پر ہے کہ کیسے وہ اپنے اندرونی معاملات کوبہتر بناتی ہے؟

مزید :

قومی -