مفت کا نیٹ فلکس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ، کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

مفت کا نیٹ فلکس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ، کمپنی نے بڑا اعلان ...
مفت کا نیٹ فلکس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ، کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) اگر آپ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے اکائونٹ کا پاس ورڈ دوستوں یا رشتے داروں سے شیئر کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اس کے خلاف کمپنی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے کا آغاز فروری میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور سپین سے شروع ہوا تھا جسے بعد میں امریکہ سمیت دیگر ممالک تک توسیع دی گئی۔مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی سے ہر ملک میں پاس ورڈ شیئرنگ کی روک تھام کی جائے گی۔مختلف ممالک میں پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈائون کے باعث اپریل سے جون 2023 کے دوران نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں لگ بھگ 60 لاکھ کا اضافہ ہوا۔کمپنی نے بتایا کہ لگ بھگ پوری دنیا میں جمعرات سے پاس ورڈ شیئر کرنے پر اقدامات کیے جائیں گے۔نیٹ فلکس کی جانب سے بتایا گیا کہ جن ممالک میں اب کریک ڈائون شروع ہو رہا ہے، وہاں اضافی ممبر شپ کا آپشن متعارف نہیں کرایا جا رہا، کیونکہ وہاں پہلے ہی فیس کافی کم لی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ جنوری 2023 کے آخر میں کمپنی نے یہ بتایا تھا کہ وہ کیسے ایک اکائونٹ کو مختلف افراد کو استعمال کرنے سے روکے گی۔ان تفصیلات کے مطابق کسی گھر یا پرائمری لوکیشن میں نہ رہنے والے افراد اس جگہ کے اکائونٹ کو دیگر مقامات پر اسٹریمنگ مواد دیکھنے کے لیے استعمال نہیں کرسکیں گے۔اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کی ڈیوائسز اس جگہ کے وائی فائی سے منسلک ہوں، اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے صارفین کو پرائمری لوکیشن کے وائی فائی سے کنیکٹ کرنے کا کہا جائے گا۔صارفین کو پرائمری لوکیشن پر ہر 31 دن میں کم از کم ایک بار اپنی ڈیوائسز سے نیٹ فلکس پر سائن ان ہونا ہوگا، جس کے بعد کمپنی کی جانب سے ڈیوائس پر نیٹ فلکس تک رسائی بلاک نہیں کی جائے گی۔جو فرد کسی مختلف جگہ پر غیر متعلقہ ڈیوائس سے اکائونٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرے گا، اس کی سروس تک رسائی روک دی جائے گی۔گھر سے باہر اگر صارف کسی نئی ڈیوائس پر نیٹ فلکس پر سائن ان ہونا چاہتا ہے تو اس مقصد کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔

ایسے صارفین کی جانب سے سائن ان ہونے کے لیے کمپنی سے ایک عارضی کوڈ فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی، جس سے انہیں 7 دن تک گھر سے باہر اکائونٹ تک رسائی مل جائے گی۔

مزید :

تفریح -