جعلی حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، بیرسٹر سیف
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ثابت ہوا کہ جعلی حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکےجعلی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی طور کمپیوٹر اور اہم دستاویزات قبضے میں لیں، فارم 47 پر بنی جعلی سرکار پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی جعلی سرکار کے لیے ڈراونا خواب بن چکی ہے، مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں، ملک میں حقیقی جمہوریت اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی کی جد وجہد جاری رہے گی۔