ڈیرن سیمی بھی ’’پھلوں کے بادشاہ‘‘ کے دلدادہ نکلے

ڈیرن سیمی بھی ’’پھلوں کے بادشاہ‘‘ کے دلدادہ نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ایک پروفیشنل رہا ہوں، آپ کیا ہیں؟ ڈیرن سیمی کی جانب سے اس ٹوئٹ پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔