عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہنا عبادت ہے،یوسف میو

عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہنا عبادت ہے،یوسف میو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدرلاہوروامیدوارپی پی 165چودھری محمدیوسف میو نے کہاہے کہ کسی بھی جمہوری اورسیاسی پارٹی کیلئے صرف مخلص کارکن ہی اثاثہ ہوتے ہیں، جوکسی لالچ طمع سے بالاترہوکرپارٹی مقاصدکے حصول کیلئے خود کو وقف کردیتے ہیں ان حالات میں مخلص کارکنوں کوتنظیم میں اہم جگہ دیناایک خوشگوارتازہ ہواکے جھونکے کے مترادف ہے۔
چودھری محمدیوسف میونے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے مستقل حل کے لئے کوشاں رہنا عین عبادت ہے،انہوں نے کہا ہے کہ سماجی خدمت ہی اصل سیاست ہے، عوامی مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے مستقل حل کیلئے کوشاں و سرگرم رہنا عین عبادت ہے اور خوش قسمتی ہے کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژ ن و مشن کے مطابق دکھی انسانیت کی عملی خدمت کرسکیں اور حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست کے قیام کو یقینی بنائیں۔چودھری محمدیوسف میونے کہا کہ کورونا نے معاشرے کے تمام طبقات کو متاثر کیا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مستحق طبقہ تک پہنچیں اور اسکی ہر ممکن مددکریں۔