صوبے میں پہلی مرتبہ، ٹیکس فری اور غریب دوست بجٹ پیش کیا گیا: وزیر زاد

صوبے میں پہلی مرتبہ، ٹیکس فری اور غریب دوست بجٹ پیش کیا گیا: وزیر زاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہ
پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلی مرتبہ ٹیکس فری اور غریب دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ضم اضلاع کی ترقی کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں قبائلی عوام کی محرومیوں کے ازالے کا وقت آگیا ہے۔ آئندہ مالی سال بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔ ضم اضلاع میں اقلیتی نوجوانوں کو ہنر سکھانے سمیت دیگر منصوبوں کے لیے 67 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان صوبائی اسمبلی روی کمار، رنجیت سنگھ اور ولسن وزیر کے ہمراہ ضلع خیبر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر زادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان صوبے کی اقلیتی برادری کی ترقی کے خواہاں ہیں اور وہ اقلیتی برادری کو خصوصی ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کی صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق افراد کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جبکہ ضم اضلاع میں چھوٹے لیول پر کاروبار شروع کرنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کو مالی امداد دی جائے گی تا کہ ہمارے نوجوان با روزگار ہو سکیں۔ وزیر زادہ نے کہا کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں ایڈمشن کوٹہ مختص کرنے پر کام کر رہے ہیں جبکہ سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کیلئے گھروں کی تعمیر شروع کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -