ماضی کی معروف اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر ایک مرتبہ پھر فلموں میں واپس آگئیں، اب وہ کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

ماضی کی معروف اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر ایک مرتبہ پھر فلموں میں واپس آگئیں، اب ...
ماضی کی معروف اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر ایک مرتبہ پھر فلموں میں واپس آگئیں، اب وہ کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی ’ چھما چھما‘ گرل ارمیلا مٹونڈکر نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سلور سکرین سے غائب رہنے کے بعد دھماکے دار انٹری دے دی ہے۔
ارمیلا مٹونڈکر جو کہ گزشتہ ایک دہائی سے سلور سکرین سے غائب رہیں انہوں نے اب عرفان خان کی فلم بلیک میل میں آئٹم سانگ ’بے وفا بیوٹی ‘ کے ذریعے دھماکے دار کم بیک کیا ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر ابھینو دیو سے جب ارمیلا مٹونڈکر کو گانے میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس گانے کیلئے ایک ایسا چہرہ تلاش کر رہے تھے جو طویل عرصے سے سلور سکرین پر نظر نہ آیا، اس سلسلے میں بہت سے نام سامنے آئے لیکن نگاہِ انتخاب ارمیلا پر ٹھہری اور اس گانے میں انہوں نے اپنے انتخاب کو درست بھی ثابت کیا ہے۔


خیال رہے کہ ارمیلا مٹونڈکر نے بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کیا ہے، انہوں نے آخری بار فلم قرض میں 2008 میں کام کیا تھا۔

ارمیلا نے 2016 میں کاروباری شخصیت محسن اختر میر سے شادی کی تھی ۔

’ بے وفا بیوٹی ‘ میں ارمیلا کی پرفارمنس اور ان کی فٹنس دیکھ کر کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں ہوگا کہ اداکارہ کی عمر 44 برس ہوچکی ہے۔

Bewafaa beauty is here..Enjoy ????????????

A post shared by Urmila Matondkar (@urmilamatondkarofficial) on

مزید :

تفریح -