پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20فیصد کمی، 5سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان 

    پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20فیصد کمی، 5سپیشل ٹرینیں چلانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کیلئے کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر سال عید کے موقع پر سپیشل ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس بار عیدالفطر پر کرایوں میں 20فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا کہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت ہوگی، کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عیدالفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی۔اس میں مزید بتایا گیا کہ 20 فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی ہوگا تاہم عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کیلیے تمام بکنگ دفاتر کو ہدایت کر دی۔دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 26 مارچ کو روانہ ہوگی۔دوسری عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کیلیے روانہ ہوگی، تیسری ٹرین کراچی سے 27 مارچ کو رات 8 بجے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوگی۔اسی طرح، چوتھی 27 مارچ کو رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے لاہور، پانچویں کراچی سے لاہور کیلیے 28 مارچ کو روانہ ہوگی۔عید اسپیشل ٹرینیں اکنامی کلاس، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ بوگیوں پر مشتمل ہوگی۔

پاکستان ریلوے 

مزید :

صفحہ آخر -