کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل، 2 دن سے انٹرنیٹ سروس بھی بند

   کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل، 2 دن سے انٹرنیٹ سروس بھی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ  انٹرنیٹ سروسز کی معطلی  بھی  دوسرا  میں داخل ہوگئی  ۔ تفصیل کے  مطابق کوئٹہ  سے 10 روز گزرنے کے باوجود بھی ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سے  کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بند ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر دیگر شہروں کو جانے والے افراد سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔دوسری جانب کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل  رہی۔ اطلاعات کے مطابق  شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 بجے کے بعد معطل کی گئی، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکاری حکام کی جانب سے انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

معطل

مزید :

صفحہ آخر -