وائس آف امریکہ سے فارغ ہونے والے صحافیوں میں آعیزہ عرفان بھی شامل

وائس آف امریکہ سے فارغ ہونے والے صحافیوں میں آعیزہ عرفان بھی شامل
وائس آف امریکہ سے فارغ ہونے والے صحافیوں میں آعیزہ عرفان بھی شامل
سورس: فوٹو : وی او اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت وائس آف امریکہ (وی او اے) سے فارغ یا رخصت پر بھیجے جانے والے سینکڑوں صحافیوں میں وی او اے اردو سے وابستہ صحافی آعیزہ عرفان بھی شامل ہیں۔ امریکی ریاست نیو جرسی میں مقیم آعیزہ عرفان کا تعلق گجرات شہر کے ماہرین تعلیم شیخ برادران سے ہے۔ 

وہ معروف ماہر تعلیم و  پبلک سکولز  گجرات کے بانی شیخ شفقت اللہ کی پوتی، سابق پرنسپل سر سید کالج عظمت اللہ شیخ کی نواسی، شیخ عرفان اللہ کی صاحبزادی اور ڈاکٹر نجیب اللہ شیخ کی بھتیجی ہیں۔ 

آعیزہ عرفان کے پروفائل کے مطابق وہ پونے چار سال سے وائس آف امریکہ میں بطور انٹرنیشنل ملٹی میڈیا جرنلسٹ کام کر رہی تھیں۔ وہ قبل ازیں پی ٹی وی ورلڈ (انگلش چینل) اور ٹی وی ون، یو ایس اے میں بطور پروڈیوسر، ایڈیٹر و ڈائریکٹر پروڈکشن اینڈ پلاننگ کام کر چکی ہیں۔ 

انکے کریڈٹ پر پروڈیوس یا ڈائریکٹ کیے گئے کئی پراجیکٹس شامل ہیں۔ جن میں 2019ء میں 23 مارچ کے موقع پر شیر علی بگا کی آواز میں ریلیز کیا گیا سپرہٹ گانا "پاکستانی" بھی شامل ہے جو آعیزہ عرفان نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

الیکٹرانک میڈیا پروڈکشن میں وسیع تجربہ رکھنے والی آعیزہ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ماس کمونی کیشن (الیکٹرانک میڈیا) میں ماسٹرز جبکہ وریچوئل یونیورسٹی سے ایم بی اے (مارکیٹنگ) کر رکھا ہے۔