مصبا ح الحق کی گاڑی کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر جانے سے روک دیا گیا

مصبا ح الحق کی گاڑی کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر جانے سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) عمر اکمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھی گاڑی پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر لے جانے سے روک دیا گیا۔ ذرائع مطابق مصباح الحق ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے کے لئے اپنی گاڑی میں قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو سیکیورٹی حکام نے انہیں گاڑی پی سی بی کے ہیڈکوارٹر میں لے جانے سے روک دیا، تاہم مصباح الحق کے عمر اکمل کے ردعمل کے برعکس اسے اپنی انا کا مسئلہ نہ بناتے ہوئے گاڑی باہر ہی پارک کی اور اسٹیڈیم میں چلے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی گاڑی کو بھی اسٹیڈیم کے اندرجانے سے روک دیا گیا تھا جس پر گارڈ اور عمر اکمل کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی۔