ممبئی میں میڈ ان پاکستان ایکسپو اگست میں ہو گی

ممبئی میں میڈ ان پاکستان ایکسپو اگست میں ہو گی
ممبئی میں میڈ ان پاکستان ایکسپو اگست میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک)میڈ ان پاکستان ایکسپو 31 اگست 2014ء کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔ نمائش 5 ستمبر تک جاری رہے گی۔ یہ بات پاکستان ریڈی میڈگارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اعجاز اے کھوکھر نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپو مشترکہ طور پر EVECON اور PRGMEA کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ پاکستان کی وزارت تجارت اور ٹیکسٹائل کی وزاتوں اور آل انڈیا ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز کو بھی اس سلسلے میں ملکی تعاون حاصل ہے۔ پاکستان اور بھارت کے تجارتی تعلقات میں یہ ایک تاریخی واقعہ ہوگا۔ بھارت کے اہم ترین تجارتی مرکز ممبئی میں ہونے والی اس نمائش سے پاکستانی تاجروں کو باہمی تجارت سے متعلق امور پر بھارتی حکام سے تبادلہ خیال کا موقعہ ملے گا۔ پاکستانی تاجروں کو بھارتی تاجروں کے ساتھ تجارت کے سلسلے مین رابطوں اور بر صغیر میں تجارت میں توسیع کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

مزید :

بزنس -