ایم کیو ایم کے بابر غوری نے ٹی وی پروگرام میں ٹیرین وائٹ کی تصویر دکھا کر عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تو پھر عمران خان نے انہیں کیا کہا؟ تقریب سے خطاب میں ایسا واقعہ سنا دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا

ایم کیو ایم کے بابر غوری نے ٹی وی پروگرام میں ٹیرین وائٹ کی تصویر دکھا کر ...
ایم کیو ایم کے بابر غوری نے ٹی وی پروگرام میں ٹیرین وائٹ کی تصویر دکھا کر عمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تو پھر عمران خان نے انہیں کیا کہا؟ تقریب سے خطاب میں ایسا واقعہ سنا دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان انتہائی سنجیدہ گفتگو کرتے ہیں لیکن جب وہ مذاق کرنے پر آئیں تو ایسی بات کہہ دیتے ہیں کہ سننے والوں کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دانیال عزیز چیونگم چباتے ہوئے عدالت پہنچ گئے، صحافی نے یاد دلایا کہ رمضان المبارک ہے تو چیونگم کیساتھ وہ کام کر دیا کہ صحافی بھی ہکا بکا رہ گئے 
سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایم کیو ایم کے رہنماءبابر غوری سے ایک ٹی وی شو کے دوران ہونے والی ”جھڑپ“ کے بارے میں بتاتے ہیں اور جب بابر غوری ٹیرین وائٹ کی تصویر دکھا کر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر انہیں کیا جواب ملتا ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کپتان کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔
عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ بابر غوری نے مجھے ٹی وی پر بلیک میل کرن کی کوشش کی۔ میں الطاف حسین پر بات کر رہا تھا تو کہنے لگا کہ آپ کہاں اور الطاف حسین کہاں تو میں نے کہا کہ تم ٹھیک کہہ رہے ہو، میں نے تو آج تک کوئی قتل نہیں کیا لیکن اس نے 234 قتل کئے ہوئے ہیں۔
عمران خان نے اپنی بات سمجھانے کیلئے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں پانچ سال اسمبلی میں بیٹھا ہوں اور میں نے دیکھا کہ اگر اپوزیشن میں سے کسی نے گورنمنٹ کے ایم این اے پر چوری کا الزام لگایا تو وہ کبھی بھی اس کی تردید نہیں کرے گا بلکہ الٹا الزام لگانے والے کو کہے گا کہ تم نے بھی اتنی عچوری کی ہے اور تھوڑی دیر میں سب چپ ہو جاتے تھے۔
اب بابر غوری کو ٹی وی پر سمجھ نہ آئے کہ کہنا کیا ہے تو اس نے سیتا وائٹ اور ٹیرین وائٹ کی بات چھیڑ دی اور کہا کہ آپ پر تو یہ کیس ہے اور ساتھ ہی ٹیرین وائٹ کی تصویر دکھاتے ہوئے کہنے لگا کہ اس کی شکل بھی آپ سے ملتی ہے۔ اب وہ ٹی وی پر بیٹھا تھا، میں تو اس کو کیا جواب دیتا، میں نے کہا کہ بابر غوری میں افریقہ چلا جاﺅں تو 100 بچے تمہاری شکل کے دکھا دوں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔