کراچی پولیس نے سانحہ صفورا میں ملوث2دہشتگردلاہور سے گرفتار کرلئے

کراچی پولیس نے سانحہ صفورا میں ملوث2دہشتگردلاہور سے گرفتار کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر )سانحہ صفورا کے دو دہشت گرد لاہور سے گرفتار، پو لیس نے مز ید تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر د یا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے دہشت گردوں کی لاہور میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر لاہور پولیس کی مدد سے کارروائی کی اور دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جنہیں آج راہداری ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا جس کے بعد انہیں کراچی منتقل کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ سانحہ صفورا میں 45 افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا اور اب تک سانحہ صفورا میں ملوث کئی دہشت گرد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -