کامیاب ہو کر یونین کونسل266کو مثالی بناؤں گا،جاوید بشیر

کامیاب ہو کر یونین کونسل266کو مثالی بناؤں گا،جاوید بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) یونین کونسل266سے تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین کے امیدوار رانا جاوید بشیر خان ایڈووکیٹ اور وائس چیئرمین سید عبدالخالق شاہ گیلانی نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار عاقل عمر کے ساتھ واڑہ پیروالا،تالاب سرائے،جئے کا ٹبہ میں گھر گھر جاکر چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا اورووٹ مانگتے رہے اور کہا کہ 31اکتوبر کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کروائیں میری کامیابی آپ کی کامیابی ہوگی اس بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی سے چیئرمین عمران خان کے ہاتھ مضبوط ہوں گے ورک کرنے کے بعد پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقابلہ مسلم لیگ(ن)کے امیدوار اور آزاد امیدوار سے ہے پوری قوم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کر چکی ہے میرے حلقہ کے ووٹرمجھے اور سردار عاقل عمر کی دن رات کی کاوشوں کی وجہ سے ووٹ دے رہے ہیں سردار عاقل عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے اس حلقہ 2دفعہ ایم این اے منتخب ہونے اور 2دفعہ اس حلقہ پی پی161سے منتخب ہونے والے ایم پی اے نے دوران الیکشن جو عوام سے وعدے کیے تھے ایک بھی پورا نہیں کیا ۔ سردار عاقل عمر نے مزید کہا کہ پی پی حلقہ161میں 14یونین کونسلوں سے تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔