این ٹی ڈی سی ایل میں خلاف میرٹ ترقیاں ،ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا

این ٹی ڈی سی ایل میں خلاف میرٹ ترقیاں ،ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا
این ٹی ڈی سی ایل میں خلاف میرٹ ترقیاں ،ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے این ٹی ڈی سی ایل میں مبینہ طور پرمیرٹ کے برعکس افسروں کی ہونے والی ترقیوں کے خلاف دائردرخواست پراین ٹی ڈی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹراور، ایم ڈی پیپکو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے امیتازاحمد بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے ملک اویس خالد ایڈوکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیارکیا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیویشن کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی ایل) میں خلاف میرٹ ترقی دی جارہی ہیں۔ درخواست گزارسمیت گریڈ17کے دیگرز سینئر افسر وں کو نظرانداز کرکے جونیئرافسروں کو ترقی دی جارہی ہے جو ناانصافی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیویشن کمپنی میں خلاف میرٹ پر کی گئی ترقیوں کو کالعدم قراردے کر میرٹ پر پرموشن کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -