رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

 رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
 رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس سموگ میں واضح اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عمومی طور پر سموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سموگ میں  اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب فیکٹریوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں بھی سموگ بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے رواں برس پاکستان کے چند بڑے شہروں میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے جن میں لاہور،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سموگ میں اضافہ شہریوں کی صحت اور ماحول کو بھی آلودہ کرسکتا ہے، سموگ کے دوران حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہے۔
اسکے علاوہ سموگ سے متاثرہ شہروں میں دمہ کا مرض بڑھ سکتا ہے، بچے بزرگ اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔