کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری سنا دی۔
شرجیل میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پیپلز بس سروس کے لئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
شرجیل میمن نے بس سٹیشنز کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔