صوبائی کابینہ  کے اجلاس میں اہم فیصلے ، طلباء کو جلد لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت،کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کی منظوری

صوبائی کابینہ  کے اجلاس میں اہم فیصلے ، طلباء کو جلد لیپ ٹاپ دینے کی ...
صوبائی کابینہ  کے اجلاس میں اہم فیصلے ، طلباء کو جلد لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت،کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 18واں اجلاس میں اہم فیصلے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے-صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ بڑھانے کے لئے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی گئی،جس کے تحت وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑی کو ایک بار نوٹس کے بعد جرمانہ عائد ہوگا اور گاڑی بند کردی جائے گی -صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے او رسنگل یوز پلاسٹک کلچر متعارف کرانے کے لئے تاریخی فیصلے کیے گئے جس کے تحت انفورسمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم ہوں گی- ڈی سی اور ڈی پی او ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کے سربراہ، تاجر او رحکام ممبر ہوں گے -ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کو پلاسٹک کے خاتمے کی مہم کو یقینی بنانے کے لیے جرمانہ عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا -غیر معیاری او رماحول دشمن پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تحویل میں لینے کااختیار بھی حاصل ہوگا -معیاری اور ماحول دوست پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کی رجسٹریشن او رتجدید فیس میں کمی کی گئی ہے-

کابینہ اجلاس میں 310 انوائر منٹ انسپکٹر بھرتی کرنے اور انوائرمنٹ انسپکٹر ز کے لئے 250ای بائیکس خریدنے اورسٹینڈرڈ یونیفارم کی منظوری دی گئی-پنجاب ایگزامینیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTAA) کے قیام اور سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلباء کو جلد ازجلد لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی-اجلاس میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 (انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام) کی منظوری دی-

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے لیے 1  لاکھ 15ہزار سے زائد کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں -6ہزار نوجوانوں کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں 25ہزار ماہانہ پر انٹرن شپ کرائی جائے گی -پرائیویٹ یونیورسٹیاں 50نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ مفت تعلیم کے مواقع فراہم کریں گی-سمال فارمرز کیلئے کابینہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کی منظوری دی -سال میں 2لاکھ جانور تیارکرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا اوربڑے فارمرز کے لیے بھی سکیم لانے پر اتفاق کیا گیا-

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں 3نئی اتھارٹیز کے قیام کیلئے ایکٹ کی منظوری دی- پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی،پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اورپنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی-

پنجاب کی ٹیکنکل یونیورسٹیوں کو اوپن کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی-وائلڈ لائف پارکس جوہر آباد میں گریڈ 1 سے 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی- اجلاس میں بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشن کی منظوری دی گئی-اورنج لائن میٹرو کے ڈپو اور سٹیبلنگ یارڈ میں چینی باشندو ں کی سیکیورٹی انتظامات اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی- کابینہ نے مال روڈ مری کی بیوٹیفیکیشن اوربہتری کے پراجیکٹ کی منظوری دی-سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع سرگودھا میں سیوریج سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی-پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی نامزدگی / تقرری کی منظوری دی گئی-یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، لاہور اور چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بہاولپور کے وائس چانسلرز کے انتخاب کے طریقہ کار کی منظوری بھی دی گئی- سی ایم پنجاب فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز اریڈیکیشن پروگرام کا نام سی ایم پنجاب پروگریسو کنٹرول آف فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز پنجاب کرنے کی منظوری دی گئی-پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ اور کومسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان لیز کے معاہدے کی منظوری دی گئی-کامسٹ یونیورسٹی کو153ایکڑ اراضی یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے لیز پر دی جائے گی -کامسٹ یونیورسٹی میں ورکرز کے بچوں کی فری ایجوکیشن کے لئے 30فیصد کوٹہ ہوگا - پنجاب انڈسٹریز (کنٹرول آن اسٹیبلشمنٹ اینڈ انلارجمنٹ) ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت منظور شدہ لمٹ سے زائد کرشنگ پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی- آپرینٹس شپ رولز 1966 کو پنجاب آپرینٹس شپ رول 2023 سے تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی-پنجاب فاریسٹ ایفنسز رولز 2024 کی منظوری دی گئی-اپ سکیلنگ گرین پاکستان پروگرام کے لیے فنڈز کے فراہمی کی منظوری دی گئی -نئی بیت المال کونسل کے قیام کی منظوری دی گئی-سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارنمنٹ اور فیملی ایجوکیشن سروسز فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی- پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کو فنکشنل بنانے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست منظور کر لی گئی-ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی کپیسٹی بڑھانے اور ڈیجیٹلائزیشن،پنجاب موٹر وہیکل ٹیکسیشن آرڈیننس2023 ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی-کابینہ نے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی جانب سے وفاقی ٹیکس کی کولیکشن کے چارجز کی منظوری دی -کم ازکم اجرت کی شرح میں اضافے کے لیے ویج ریٹ شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنانے کی منظوری دی گئی-پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی-پی ایس ڈی پی2024-25 کے تحت ختم شدہ فنڈز کی دوبارہ تصدیق اور توثیق نو کی منظوری دی گئی- ضلع راولپنڈی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قاضی آباد،ڈھیری حسن آباد کے قیام کی منظوری دی گئی-کابینہ نے پنجاب کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ز میں پرائیویٹ پروفیشنل ممبرز کی تعیناتی کی منظوری دی-

صوبائی کابینہ کے 15ویں، 16ویں اور 17ویں اجلاس،کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے چھٹے اجلاس کے فیصلوں اورکابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان کے پہلے 15 اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی-اریگیشن لاہور زون کے سب انجینئر محمد ظفر اقبال کے میڈیکل چارجز کی ازسر نو اجراء کی منظوری دی گئی-گریجوایٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی دختر گلناز بی بی کے شوہر کے علاج معالجہ کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی-گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دولتالہ راولپنڈی کے پرنسپل پروفیسرحامد اصغر کی دختر ازکانورعلاج معالجہ کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی-ایوی ایشن فلائٹ انجینئر انچارج مظہر محمود خالد کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کی منظوری دی گئی-امپورٹڈ یوریا کھاد پر سبسڈی پر منظوری دی گئی-پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے چیئرمین کی نامزدگی کی منظوری دی گئی-نادرا اور پی اینڈ ڈی کے درمیان پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) کے تحت فیملی بیسڈ ڈیٹا کی توثیق کے لیے معاہدے کی منظوری دی گئی-کابینہ نے اکبر مارکیٹ راولپنڈی کے لیے فنڈز مختص کرنے اورضلعی حکومتوں کی آڈٹ رپورٹ برائے 2016-17 اور 2022-23 کی منظوری دی-

صوبائی وزراء، معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری، آئی جی، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی-صوبائی وزیر بلال اکبر، معاون خصوصی راشد نصر اللہ اورایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-