دھواں چھوڑنے والی گاڑیو ں اور پلاسٹک بیگ بنانے والو ں کیخلاف شکنجہ سخت

دھواں چھوڑنے والی گاڑیو ں اور پلاسٹک بیگ بنانے والو ں کیخلاف شکنجہ سخت
دھواں چھوڑنے والی گاڑیو ں اور پلاسٹک بیگ بنانے والو ں کیخلاف شکنجہ سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیو ں اور  پلاسٹک بیگ بنانے والو ں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 18واں اجلاس میں اہم فیصلے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے-صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر جرمانہ بڑھانے کے لیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی منظوری دی گئی،جس کے تحت وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑی کو ایک بار نوٹس کے بعد جرمانہ عائد ہوگا اور گاڑی بند کردی جائے گی۔

 صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے او رسنگل یوز پلاسٹک کلچر متعارف کرانے کے لیے تاریخی فیصلے کیے گئے جس کے تحت انفورسمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم ہوں گی- ڈی سی اور ڈی پی او ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کے سربراہ، تاجر او رحکام ممبر ہوں گے -

ڈسٹرکٹ پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹیوں کو پلاسٹک کے خاتمے کی مہم کو یقینی بنانے کے لیے جرمانہ عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا -غیر معیاری او رماحول دشمن پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تحویل میں لینے کااختیار بھی حاصل ہوگا -معیاری اور ماحول دوست پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کی رجسٹریشن او رتجدید فیس میں کمی کی گئی ہے-