بونیر میں فائرنگ، اے این پی کے مقامی رہنماءجاں بحق
بونیر(مانیٹرنگ ڈیسک) بونیر کے علاقے میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے انورخان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے انورخان موقع پر ہی دم توڑگئے ہیں تاہم ابتدائی طورپر ملزمان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا، انورخان امن کمیٹی کے رکن تھے اور شبہ ظاہرکیاجارہاہے کہ مخالف قوتوں نے اُنہیں ”خاموش“ کردیا۔