کار بارش کے باعث پھسل کر کھائی میں جا گری، میاں بیوی اورڈرائیور جاں بحق ،بیٹی شدید زخمی

کار بارش کے باعث پھسل کر کھائی میں جا گری، میاں بیوی اورڈرائیور جاں بحق ،بیٹی ...
کار بارش کے باعث پھسل کر کھائی میں جا گری، میاں بیوی اورڈرائیور جاں بحق ،بیٹی شدید زخمی

  



کوٹلی(این  این آئی)کاربارش کے باعث سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں میاں بیوی اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی قمروٹی کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے- تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی آفیسر قمروٹی سید محبوب شاہ نےبتایا کہ گاڑی نمبر LXR/4277نکیال سمبل گلی سے کوٹلی آ رہی تھی کے زکریا اینڈ کو کریش مشین کے قریب بارش سے سڑک میں پھسلن کے باعث سلپ ہوکر گہری کھائی میں جا گری ۔مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے بارش کے دوران گاڑی سے زخمی لڑکی اور نعشوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید : کوٹلی